تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کن حکومتی ارکان کو ٹکٹ دیں گے؟ شاہد خاقان نے بتادیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو حکومتی لوگ ڈی سیٹ ہوں گے انہیں ٹکٹ دیں گے، حکومتی ممبران کو آئندہ الیکشن کے لیے بھی ٹکٹ دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر ابھی غور نہیں کیا گیا جب عدم اعتماد آئے گی تو غور کیا جائے گا، پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جو ممبران سیٹیں قربان کرنے کو تیار ہیں ہم پر بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں ٹکٹ دیں، منحرف ارکان کو ٹکٹ کے وعدے نہ بھی کرتے تو کئی ارکان ساتھ ہوتے، شاید آدھے سے زائد لوگ ٹکٹ کے وعدے کے بغیر ساتھ آتے، منحرک ارکان اقتدار چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا ہارس ٹریڈنگ میں شامل ہے، اقتدار چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونا ہارس ٹریڈنگ نہیں ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ایسے کسی فیصلے کا علم نہیں ہے، عوام کا جو دباؤ پڑا ہے وہ معمولی نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ راجہ ریاض جس جماعت میں جائیں گے انہیں ٹکٹ ملے گا، کسی نے کوئی پیسے مانگے نہ دیے گئے ہیں، حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو عوام کے سامنے رکھیں۔

Comments

- Advertisement -