جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

شاہد خاقان عباسی کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم آج وزیراعظم ہاؤس پنہچنے تو اعلیٰ حکام نے اُن کا استقبال کیا اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے شاہد خاقان عباسی کو سلامی پیش کی۔

مسلح افواج کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا، نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

پڑھیں: نومنتخب وزیراعظم تاحال اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے سکے

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اراکین اسمبلی نے شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیراعظم نامزد کیا ہے، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں لیگی رہنماء نے 221 ووٹ حاصل کیے اور ملک نے 28 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت کا عمل دو روز سے جاری ہے تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حکومت میں منتخب ہونے والی کابینہ کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں