تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سابق وزیراعظم اسپیکر قومی اسمبلی کے روئیے سے نالاں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خود اعتماد ک اووٹ لینےکا اختیار نہیں، اجلاس ہوتاہے وزیراعظم ووٹ لیتےہیں مگر قانون کا کسی کو نہیں پتا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنم اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے عمل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اجلاس ہوتا ہے وزیراعظم ووٹ لیتےہیں قانون کا کسی کو نہیں پتا، وزیراعظم کو خود اعتماد کا ووٹ لینےکا اختیار نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ اسمبلی میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، اسپیکرخاموش رہے، اسپیکر صاحب کویہ نہیں پتااسمبلی کیسےچلتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین وقانون اور اخلاقی قدروں کی اہمیت ختم ہوچکی، آئین و قانون کے راستے پرجانے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست کھانے والے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہےجس کا وزیرخزانہ اپنے ہی ایم این ایز کےہاتھوں ہارا، ہار کے باوجود ان کو شرم نہیں آئی کہ استعفٰی دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ نئی پیش گوئی

سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر نیب کو ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی انصاف کا نظام ہے کہ پیشیوں پر ہی نیب چلتا ہے، نیب کی حقیقت کا سب کو پتا ہے براڈ شیٹ کا کیاہوا کسی کو نہیں پتا؟۔

بعد ازاں لیگی رہنما نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ جمعےکو آپ لوگوں سےپھر ملاقات ہوگی، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزموں کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -