بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

شاہد خاقان کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز لیڈرشپ پوزیشن میں آئی ہیں ان کو اوپن فیلڈ ملنی چاہیے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف جو ذمےداری دیتے ہیں اسے پورا کرتا ہوں مجھ کوئی ناراضگی اور کوئی تحفظات نہیں، مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر استعفیٰ شہبازشریف کو بھیج دیا تھا نوازشریف سے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق میراخیال تھا کہ شہبازشریف ہی استعفے سےمتعلق اعلان کر دیں گے نوازشریف کی جانب سے کیا گیا فیصلہ سب قبول کرتےہیں مستعفی ہونےکی وجوہات بیان کر دی ہیں۔

انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا البتہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو پہلی بار توسیع دینےکا بھی مخالف تھا چاہتاہوں ایکسٹینشن دینےکامعاملہ ختم ہونا چاہیے میری رائے تھی کہ ایکسٹینشن کا دباؤ ہے تو حکومت چھوڑدیں اگرہم حکومت میں نہ آتے تو شاہد 3 ہفتے بھی نہ گزر پاتے عمران خان نے ایسےحالات کردیےکہ کوئی ادارہ بات کرنےکو تیار نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں