جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

روجھان: یوٹیوب پر چینل بنانے کی وجہ سے مشہور کچے کا انتہا مطلوب ڈاکو شاہد لونڈ مبینہ طور پر اپنے ہی شاتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عمر لونڈ اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے انتہائی مطلوب ڈاکو کو قتل کیا، شاہد لونڈ اور عمر لونڈ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

دوسری جانب، پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد لونڈ کو رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کچہ بنگلہ اچھا میں ہلاک کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ حکومت ِ پنجاب نے ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی تھی، شاہدلونڈ قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق حیم یار خان اور راجن پور پولیس 2 ماہ سے آپریشن کی تکمیل کیلیے کام کرر رہی تھی۔

ادھر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباشی دی اور کہا کہ کچے کے علاقے سے دہشتگردوں اور ڈاکوؤں کا خاتمہ مشن ہے۔

شاہد لونڈ نے رواں سال اگست میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا۔ ڈاکو محمد یار بلوچ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں چینل کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور سبسکرائب کرنے کی درخواست کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں