ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے اختر مینگل سے مذاکرات جاری ہیں جلد معاملات حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے دھرنے کے معاملے پر اقدامات کئے ہیں، حکومت کے سردار اختر مینگل سے مذاکرات جاری ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو سے بھی ایک دو روز میں وزیراعلیٰ کی ملاقات ہوگی، وفاق اور بلوچستان حکومت ملکر معاملات کو حل کرےگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں پیپلزپارٹی کیساتھ ن لیگ اور دیگر جماعتیں اتحادی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان تمام جماعتوں کی مشاورت سے فیصلے کررہے ہیں، امن وامان کا چیلنج گزشتہ دو دہائیوں سے چل رہا ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل صرف ترقیاتی پیکج میں نہیں ہے، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کیساتھ امن وامان کا حل بھی ضروری ہے، بلوچستان حکومت کی کوشش ہے تمام مسائل کا حل نکال کر آگے بڑھا جائے۔