بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کو وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں اُڑانے والے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے۔

سلیکشن کمیٹی شاہنواز داہانی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہے، سلیکشن کمیٹی کرکٹ بورڈ پر زور دے رہی ہے کہ شاہنواز کو دورہ انگلینڈ کے لیے بھجوایا جائے۔

پی سی بی نے بھی فاسٹ بولر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، انگلینڈ کے لاجسٹک مسائل حل نہ ہوئے تو داہانی ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال اسکواڈ جوائن کریں گے۔

واضح ہے کہ شاہنواز کو قومی ٹیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہی، انھوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ 20 وکٹیں لیں، اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

شاہنواز ڈاہانی اور صہیب مقصود نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

شاہنواز داہانی کا تعلق لاڑکانہ کے ایک دیہی علاقے کے غریب خاندان سے ہے، پی ایس ایل میں یادگار کارکردگی پر لاڑکانہ میں شہر کے مختلف راستوں پر داہاني کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی جا چکی ہیں، اور ان کی واپسی پر شان دار استقبال کیا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں