ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی اریجا علوی کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

شہود علوی نے کہا کہ کہتے ہیں بیٹیوں کا باپ بڑا خوش نصیب ہوتا ہے لیکن یہ جو بیٹیوں کو رخصت کرتے وقت ماں، باپ جہاں سے گزرتے ہیں وہ لمحہ بڑا پریشان کردیتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار کی بیٹی کی شادی کی خوشگوار لمحات دکھائے گئے ہیں۔

اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی بیٹی کو سرخ رنگ کے انتہائی حسین روایتی عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اریجا علوی کی شادی فروری میں ہوئی تھی، دلہن کا روایتی انداز، جیولری اور سادہ سی مہندی سوشل میڈیا صارفین سے خوب داد سمیٹ رہی ہے۔

دلہن اپنے والدین کے ہمراہ وینیو میں داخل ہوتی ہیں، اس موقعے پر ان کے دوست و احباب بھی نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب شادی کی تقریب میں یاسر نواز، ندا یاسر، سعود قاسم، جویریہ سعود، جویریہ عباسی، ژالے سرحدی، عدنان شاہ ٹیپو، محب مرزا سمیت کئی بڑے نام بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

یاد رہے کہ 2022 میں شہود علوی کی بڑی بیٹی اور اداکارہ اریبہ علوی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں