بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں‌ منہ تکتی رہ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان پہلی بار بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کرنے والی ماہرہ خان کے سحر گرفتار ہوگئے اور اُن کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اپنی ہی فلم رئیس کی پروموشن میں مصروف کنگ خان سے جب ماہرہ خان کی اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں پاکستانی اداکارہ کو لاجواب قرار دیا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کے ماہرہ حیران کن خوبصورت اداکارہ ہیں جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بہت بڑی اسٹار بن کر سامنے آئیں۔

mahira-raees

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ رئیس میں پہلی بار دو نئے اداکاروں ماہرہ خان اور نواز الدین نے کام کیا، تاہم ماہرہ کی اداکاری اور محنت دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ باکمال اداکارہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں انڈسٹری کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

mahira-raess

نواز الدین کے حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نئے اداکار اتنی اچھا کام کررہے ہیں، ماہرہ اور نواز صدیقی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید ہے اس فلم میں ہماری کی جانے والی محنت مداحوں کے دلوں کو موہ لے گی۔

mahira-raees-1

یاد رہے پاک بھارت کشیدگی اور اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

خیال رہے فلم رئیس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ماہرہ خان کنگ خان کی اہلیہ کا روپ ادا کررہی ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کی جانب سے کسی بھی اداکار کی تعریف اُس کے اچھے مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں