ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی سینٹرل جیل سے اسپتال منتقلی سے متعلق ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر خان کا وضاحتی موقف سامنے آیا ہے۔
ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ناصر خان کے مطابق شاہ رخ جتوئی کو جیل کے ڈاکٹراور نجی ڈاکٹرکی تجویزکےبعد محکمہ داخلہ کی باقاعدہ اجازت سے ہی جیل نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم شاہ رخ جتوئی کو کیا بیماری لاحق ہے جس کے علاج کے لیے اسے نجی اسپتال منتقل کرنا ضروری سمجھا گیا، اس حوالے سے ڈی آئی جی جیل کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کو کیا بیماری لاحق ہے یہ میرےعلم میں نہیں، بیماری کا جیل سپرنٹنڈنٹ سے معلوم کریں۔