بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آئندہ آنے والی فلم ’فین‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔
کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پرآنے والی فلم فین کی شوٹنگ تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نامور اداکار مئی کے مہینے میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اوراس کا اعلان بھی انہوں نے ٹویٹرپرکیا تھا۔
شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ طویل اورمشکل شوٹس میں مصروف ہیں۔
Long days,injury,tough shoot.”I’ve got fire for a heart,a river for a soul…Nobody can drag me down” One Direction. In pieces but at peace.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 14, 2015
یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنے آنے والی فلم فین کی شوٹنگ میں مشغول ہیں جو کہ 15 اپریل، 2016 میں ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان اس فلم میں بیک وقت سپر سٹار اور اپنے ’فین‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔