اشتہار

شاہ رخ خان کا عفت عمر کے لیے ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ عفت عمر کے نام ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔

اداکارہ عفت عمر نے شاہ رخ خان کے پیغام کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں کنگ خان انہیں خوش رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’عفت عمر آپ جو بھی کرو اس میں کامیابی پاؤ ہمیشہ خوش رہو۔‘

- Advertisement -

عفت عمر نے بھی لکھا کہ ’شاہ رخ خان آپ نے زندگی کے دو سیکنڈز جو مجھے دیے وہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے۔‘

اداکارہ نے کنگ خان کو فلم پٹھان کی کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم پٹھان نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں فلم کے دیگر کرداروں میں جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، اشوتوش رانا ودیگر شامل ہیں۔

اداکارہ عفت عمر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں