اشتہار

شاہ رخ خان نے پاکستانی کرکٹرز سے متعلق کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے وینیو کا تنازع چل رہا ہے ایسے میں شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں کنگ خان پاکستانی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں کھیلنے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹوینٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں میری ٹیم میں وسیم اکرم سمیت پانچ کھلاڑی شامل تھے جس کی وجہ سے مجھ پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس ٹیم میں بہت سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔

انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئےکہا کہ بحیثیت ’کے کے آر‘ ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں،’ جو سب سے بہترین ہیں’ کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔

انہوں نے اس وائرل ویڈیو کے اختتام میں نوجوان مداحوں سے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھیں، ان نفرتوں کو ختم کریں اور مزید نہ بڑھائیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو 2010 یعنی 13 سال پرانی ہے، اس انٹرویو کے وقت شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک تھے جو کہ ٹیم کو منتخب کیے جانے سے متعلق دباؤ کا تذکرہ کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں