جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

شاہ رخ کی جوان تامل فلم کا چربہ نکلی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان کی فلم جوان سنیما گھروں میں نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ فلم تامل فلم کا چربہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹیزنز کا خیال ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پلاٹ لائن تامل ہٹ ’تھائی ناڈو‘ سے کافی ملتا جلتا ہے۔

ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم جوان نے باکس آفس پر پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پہلے دن ہی 129 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جوان باکس آفس پر کامیابی کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلسل زیر بحث ہے کچھ صارفین نے فلم کے پلاٹ لائن میں 1989 کی تامل ریلیز ’تھائی ناڈو‘ سے مماثلت کی نشاندہی کی ہے جس میں ستیہ راج نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ایکس پر صارف نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی ہندوستانی فلم ساز نے فلم جوان کے لییے تھائی ناڈو کی کہانی کاپی کی۔

متعدد صارفین نے شاہ رخ کی جوان پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم ساؤتھ ہٹ فلموں کا مرکب ہے۔

واضح رہے کہ جوان میں شاہ رخ خان کے علاوہ وجے سیتھوپتی، نینتھارا، پریامانی، دیپیکا پڈوکون اور سانیا ملہوترا بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں