بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

شاہ رخ اب انسان نہیں رہا، ابھیجیت نے کنگ خان سے اختلافات کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب صرف ایک انسان نہیں رہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں اپنے اور کنگ خان کے اختلافات پر ابھیجیت نے کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے شاہ رخ خان کے لیے گانا کیوں چھوڑا، انھوں نے بتایا کہ سپراسٹار کے ساتھ ان کے مسائل اس وقت شروع ہوئے جب انھیں لگا کہ ان کے کام کے لیے صحیح طریقے سے کریڈٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔

ابھیجیت نے کہا کہ جب عزت نفس مجروح ہوتی ہے، تو آپ کو یہ کہنا پڑتا ہے کہ ’بس بہت ہو گیا‘، میں شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گا رہا تھا بلکہ اپنے کام کے لیے گا رہا تھا۔

- Advertisement -

گلوکار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا کہ سیٹ پر سب کے کام کو تسلیم کیا جارہا ہے جیسے ایک چائے فروش جو سیٹ پر چائے پیش کرتا ہے اس کے کام کو بھی لیکن گلوکار کو تسلیم نہیں کیا جارہا تھا، اس وقت میں نے محسوس کیا کہ میں شاہ رخ کی آواز کیوں بنوں؟

ان سے پوچھا گیا کہ کیا بالی ووڈ کنگ نے کبھی صلح کرنے کی کوشش کی، تو ابھیجیت بھٹاچاریہ نے جواب دیا، ایسا نہیں ہے کہ میرا ایس آر کے کے ساتھ رشتہ ٹوٹ گیا ہے لیکن شاہ رخ اب اتنے بڑے اسٹار ہیں کہ اب وہ صرف ایک انسان نہیں رہے سپر اسٹار ہیں،

شاید شاہ رخ خان کو خود بھی احساس نہیں کہ وہ کس سطح پر پہنچ گئے ہیں، تو میں ان سے کچھ امید کیوں رکھوں؟ میں اب بھی وہی شخص ہوں جو میں تھا، میں ان سے 5، 6 سال بڑا ہوں، کسی کو کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ابھیجت نے کہا کہ ہم دونوں میں انا ہے، ہماری سالگرہ میں صرف ایک دن کا فرق ہے، ہم دونوں اسکارپیوز ہیں لیکن میں سب سے بڑا سکارپیو ہوں، مجھے اس کی یا اس کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں