تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شاہ رخ خان نے سلمان خان کو "GOAT” کہہ دیا؟

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے دوسرے روز ہی کمائی کے ریکارڈ بنا ڈالے ایسے میں کنگ خان نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلم پٹھان کے ذریعے شوبز میں واپسی ہوئی اور ان کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

ریلیز کے تیسرے روز پٹھان نے 313 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جبکہ دوسرے دن فلم کی کمائی 219.6 کروڑ تھی جبکہ پہلے روز فلم کا بزنس 106 کروڑ تھا۔

بالی ووڈ کے سلطان نے بھی شاہ رخ خان کی فلم کی کامیابی پر لکھا کہ خواہش ہے کہ فلم چار سو کروڑ کلب میں داخل ہوجائے۔

شاہ رخ خان نے فلم کی کامیابی کے بعد ٹوئٹر پرمداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’سر پٹھان تو ہٹ گئی لیکن باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کر پاؤ گے۔‘

اداکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’سلمان بھائی، وہ کیا کہتے ہیں آج کل ینگ لوگ ہاں، ’گوٹ‘ گریٹیسٹ آف آل ٹائم‘ ہیں۔‘

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ٹائیگر کا تو میں بھی مداح ہوں، بس ان کے ساتھ مجھے بھی دل میں رکھو۔‘

پٹھان میں شاہ رخ خان ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو جلاوطنی سے نکل کر ایک سابق فوجی کو شکست دینے میں مدد کرتا ہے جو کنٹریکٹ دہشت گرد بن جاتا ہے

ایسی خبریں ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان 2024 میں ایکشن سے بھرپور اسرافگنزا کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ سلمان خان بھی 2023 میں دو بڑی فلموں میں شامل ہیں۔ عید 2023 میں کسی کا بھائی کسی کی جان اور نومبر میں ٹائیگر 3 ہے۔ شاہ رخ خان نے کی نئی فلموں میں جوان اور ڈنکی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -