تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

پٹھان نے ’دنگل‘ اور ’کے جی ایف‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے کمائی میں عامر خان کی دنگل اور یش کی کے جی ایف چیپٹر ٹو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں جس کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلم نے ریلیز کے محض 7 دنوں میں ہی 300 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم نے تیزی کے ساتھ 300 کروڑ روپے کمائی کرنے کے معاملے میں دیگر سبھی ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم ’پٹھان‘ نے ’باہوبلی-2‘ (ہندی ورژن) کے ریکارڈ کو بریک کرتے ہوئے تیز ترین 300 کروڑ کلب میں داخل ہوئی۔

اس سے قبل فلم ’باہوبلی-2‘ (2017) کے ہندی ورژن نے اس کلب میں شامل ہونے کے لیے 10 دن لگائے تھے۔

ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ کے جی ایف: چیپٹر 2 (2022) کا ہندی ورژن 11 دنوں میں 300 کروڑ روپے تک پہنچا تھا، جبکہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ (2016) کو 300 کروڑ روپے کے کلب میں انٹری کرنے میں 13 دن لگے تھے۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پڈوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیا نے اہم کردار نبھایا ہے۔ فلم 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

سدھارتھ آنند کے ڈائریکشن میں بنی فلم ’پٹھان‘ کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریپبلک ڈے 2023 سے ایک دن پہلے ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے اسپیشل کیمیو کیا تھا جبکہ ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔

Comments