جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جب سے صدف ملی ہیں نکھر گیا ہوں، شہروز سبزواری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں کے اداکار شہروز سبزواری نے اپنی خوبصورتی اور فٹنیس کا کریڈٹ اہلیہ صدف کنول کو دے دیا۔

ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے پوڈ کاسٹ میں شہروز سبزواری نے کہا کہ میری خوبصورتی اور پُر کشش شخصیت کے پیچھے صدف کا ہاتھ ہے، جب سے وہ ملی ہے نکھر گیا ہوں۔

شہروز سبزاری نے کہا کہ میرے لباس، ڈراموں میں ڈائیلاگ کی ڈیلیوری اور سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے تک کے معاملات اہلیہ خود دیکھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)

- Advertisement -

اپنی فٹنیس کے بارے میں اداکار نے بتایا کہ بچپن سے میٹھا کھانے کا شوقین ہوں لیکن اب ہفتے میں ایک مرتبہ میٹھا کھاتا ہوں جس سے فٹنیس بہتر ہوئی ہے۔

صدف کنول شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ ہیں، اس سے پہلے انہوں نے اداکارہ سائرہ یوسف سے شادی کی تھی جس سے ایک بیٹی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شہروز سبزواری نے کہا تھا: ’مجھے اپنی بیوی کا کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں، یہ میری زندگی کی ساتھی ہے، اس کے کہنے پر جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں