جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شہریار منور کی دلہن کے عروسی جوڑے کی ہوشربا قیمت جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی خوبرو اداکار شہریار منور کی دلہن ماہین صدیقی نے شادی پر نہایت مہنگا عروسی جوڑا پہنا جس کی قیمت یقیناً صارفین کو حیران کردے گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے اے عشق جنوں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شہریار منور اپنی شادی پر بھی کافی منفرد نظر آئے، انھوں نے تو شاندار لباس پہنا ہی تھا تاہم ان کی دلہن کا عروسی لباس توجہ کا مرکز رہا جس کی قیمت کئی مہنگے لہنگوں سے بھی زیادہ ہے۔

اداکار شہریار منور اور ماہین کے لیے ان کی شاد پر پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے لباس ڈیزائن کیا تھا اور دنونں نے ان کے ہی تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہین صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن پر جو عروسی لباس زیب تن کی اس کی قیمت 60 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جارہی ہے۔

شہریار منور کے لباس کی کیا قیمت تھی ابھی اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی، تاہم اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان کی دلفریب پوشاک بھی کافی مہنگی ہوگی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر اس شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے خوب دھوم مچائی۔

اس شادی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور دیگر ستاروں کی سج دھج نے تقریب کو چار چاند لگا دیے جبکہ ماہرہ کا رقص بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

ماہین صدیقی نے اپنی بارات کے روز کوٹی کے ہمراہ گولڈن رنگ کا خوبصورت اور کامدار لہنگا چولی زیب تن کیا، شہریار نے براؤن اور گولڈن کلر کے امتزاج سے تیار کوٹ اور پینٹ کا انتخاب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں