اسلام آباد : وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا اجرا کردیا گیا۔
اس موقع زیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری دی کہ ہواوے 3 لاکھ طلبا کو سالانہ تربیت دے گا۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ 17 ہزار سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے اور 5 ہزار ٹرینرز تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےلاکھوں طلبہ کو آئی ٹی کورسز کرائے، پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں۔
مزید پڑھیں: 50 ہزار نوکریاں ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری
خیال رہے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اور مہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔