جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کردیا اور کہا انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ، ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کردیا ، شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

- Advertisement -

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ،ان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں ، دونوں کے درمیان صلح میں فیاض چوہان نے کردار ادا کیا۔

دوسری جانب شہزاد اکبر سےصلح کےبعدنذیر چوہان نے دوبارہ درخواست ضمانت دائرکی ، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کہا شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں تاہم شہزاد اکبر کے وکیل نے فریقین میں صلح نامہ کی تصدیق کی۔

گذشتہ روز وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں صلح ہوگئی تھی ، صلح کا خط فیاض الحسن چوہان نےپنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کیا ، نذیرچوہان نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط میں ان کا شکریہ ادا کیاتھا۔

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے خط میں کہا تھا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا بہت شکرگزارہوں، میری شہزاد اکبر سے فون پر بھی بات ہو گئی ، ہمارے درمیان صلح ہو گئی ہے، صلح میں اہم کرداراداکرنے پر فیاض چوہان کا شکر گزار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں