بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تحریری حکم ملتے ہی بلاول اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی سے نکال دیں گے: شہزاد اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے تحریری حکم ملتے ہی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے نکال دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، نیب چاہے گی تو اب وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کو بلا کر پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

[bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بیرسٹر شہزاد اکبر”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے اور دیگر معاملات پر مراد علی شاہ سے سوال پوچھا جا سکتا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی نے صرف انکوائری کی ہے اور تجاویز دی ہیں، اب نیب کی انویسٹی گیشن شروع ہوئی ہے، نیب نے جے آئی ٹی سے تفتیش مزید آگے بڑھانے کے لیے معاونت طلب کی ہے۔

انھوں نے بتایا ’جے آئی ٹی رپورٹ پر یہ شکایت کی گئی ہے کہ انھیں بلایا نہیں گیا، تو اب سپریم کورٹ نے نیب کو انھیں بلانے کا اختیار دے دیا ہے، نیب چاہے گی تو وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بلا لے گی، جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب میں دستاویزی ثبوت دینا ہوں گے۔‘


یہ بھی پڑھیں:  چیف جسٹس کا بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


معاونِ خصوصی نے کہا ’نیب انویسٹی گیشن میں جرم ثابت ہوتا ہے تو ریفرنسز دائر کیے جائیں گے، نیب کو انویسٹی گیشن کے لیے تمام والیم جے آئی ٹی فراہم کرے گی، لفاظی سے کام نہیں چلے گا، ڈاکیومنٹری ثبوتوں پر جواب دینا ہوگا۔‘

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ سندھ میں ان کی حکومت کے دوران کیس چلے گا تو کون گواہی دے گا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں