ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نوازشریف نے سرکاری خزانے سے ذاتی غیرملکی دوروں پر شاہ خرچیاں کیں، شہزاد اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم 25غیر ملکی ذاتی دورے کیے، سوئٹزر لینڈ سے اہم معلومات4سے6ہفتےمیں مل جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود تھے، شہزاد اکبر نے بتایا کہ سوئٹزر لینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی ہے، معاہدے کے تحت ہمیں اہم معلومات4 سے6ہفتےمیں مل جائیں گی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سرکاری خرچ پر ذاتی طور پر غیر ملکی دوروں سے متعلق بتایا کہ نوازشریف نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ذاتی دوروں پر سرکاری خزانے سے شاہ خرچیاں کیں، طیاروں کے غیرضروری استعمال کا کیس نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔

نواز شریف نے بطور وزیراعظم 25غیرملکی ذاتی دورے کیے، پہلا ذاتی دورہ یکم اگست2013میں جدہ کا کیا، نواز شریف کے ذاتی دوروں پر25کروڑ روپے کےاخراجات ہوئے ہیں، کیس نیب کو بھیج دیا گیا ہے، چاہتے ہیں کہ نواز شریف یہ بل اپنی جیب سے ادا کریں۔

سرکاری دورے پر سرکاری کام پر جاتے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہیے اور جب پرائیویٹ دورے پر جاتے ہیں تو تفصیل دینی چاہیے، پچھلے ادوار میں کتنے پیسے خرچ کیے وہ بھی دیکھنے ہیں۔

وزیراعظم کا سو روزہ پلان: انسداد غربت ادارے کے قیام کا فیصلہ

اس موقع پر افتخاردرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے100روزہ پلان کے تحت انسداد غربت ادارے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ادارہ وفاق اورصوبوں کی سطح پر رابطے کرے گا اور پالیسیاں بنائے گا، انہوں نے بتایا کہ انسداد غربت ادارے کا سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں