اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘نذیر چوہان نے جھوٹا الزام لگا کر میری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے جھوٹاالزام لگاکرمیری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا، امید ہے مجھے انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نذیر چوہان نے ایک مذموم سازش کے تحت مجھ پرجھوٹا الزام لگایا اور جھوٹا الزام لگانے کے بعد برملا اس کا پرچار کیا جبکہ میں نے الزام کی تردید کی اسکے باوجود نذیرچوہان نےجھوٹی مہم چلائی۔

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ جھوٹاالزام لگاکرمیری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا اور میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست دی ، جس پر پولیس اور ایف آئی اے نے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی ، تفتیش کے دوران جرم ثابت ہونے پر نذیر چوہان کی گرفتاری ہوئی۔

مشیرِ داخلہ و احتساب نے مزید کہ امید ہے عدالت سے یہ معاملہ منطقی انجام کو پہنچے گا اور مجھے انصاف ملے گا، معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانےوالوں سے سختی سے نمٹنا پڑے گا ، اگر ہر شہری اپنے حق کیلئےکھڑا ہوگا تو ان شدت پسندعناصرکوشکست ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں