لاہور: شہریارخان نے کہا ہے کہ ذمہ داریاں واپس لینے کی خبروں میں صداقت نہیں،اگست میں فیصلہ کروں گا، چیئرمین رہوں یا نہیں۔
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےدوٹوک الفاظ میں کہہ دیا استعفی نہیں دے رہا، چھٹیوں پر انگلینڈ جارہاہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلا منتخب چیئرمین ہوں۔
شہریارخان نے شازشوں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے کوئی ذمہ داری واپس نہیں لی جارہی، اگست میں فیصلہ کروں گا، چیئرمین رہوں یا نہیں۔
شہریارخان نے آسٹریلیا کے شان ہیز کو قومی ٹیم کو فزیو مقرر کردیا، انہوں نے کہا مکی آرتھرنے نائب کوچ کیلئے پاکستانی کوچ کی فرمائش کی ہے،مشتاق احمد کو ہیڈ کوچ کا نائب نہیں بنائیں گے،مکی آرتھر کی مشاورت سے سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کریں گے۔
احمدشہزاد اورعمراکمل کے حوالے سے شہریارخان نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرتے تھے، دونوں کوڈراپ کرکے مثال قائم کی ہے، دونوں کےمعاملے پر چیف سلیکٹرکے فیصلے کو بیک کیا ہے۔
شہریارخان کا کہنا تھا کہ محمد عامرکیلئے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں، امید ہے عامر کو ویزہ مل جائےگا۔