ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

والدین کی علیحدگی سے متعلق شہزاد شیخ‌ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہزاد شیخ کا کہنا ہے کہ والدین علیحدگی کے باوجود ہم ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

اداکار شہزاد شیخ نے ساتھی فنکار کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے اتار چڑھاؤ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اور بہن مومل شیخ کی پرورش میں ان کی والدہ زینت منگی کا اہم کردار ہے۔

- Advertisement -

شہزاد شیخ نے کہا کہ والدین کی علیحدگی کے باوجود والدہ نے کبھی بھی والد سے ملنے سے نہیں روکا بلکہ جب بھی گرمیوں چھٹیاں آتی تھیں تو وہ ہم دونوں کو چھٹیاں گزارنے کے لیے لاہور بھیجتی تھیں تاکہ ہم اپنے والد ودیگر کزنز کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

اداکار نے بتایا کہ تمام گھر والے ایک ساتھ ہی والد کے گھر میں رہتے ہیں، والد نچلی منزل پر رہتے ہیں جبکہ والدہ بالائی منزل پر رہائش پذیر ہیں۔

شہزاد شیخ نے کہا کہ میرے والدین کو آج تک  پچھتاوا ہے کہ اُنہوں نے طلاق لیکر غلط فیصلہ کیا لیکن اُن دونوں کے درمیان جھگڑے آج بھی ویسے ہی ہیں جو سالوں پہلے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

اُنہوں نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے اور آپ طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو براہِ کرم! طلاق کے فیصلے سے پہلے ایک بار اپنے بچوں کے بارے میں سوچ لیں کیونکہ والدین کی علیحدگی سے بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سینیئر اداکار جاوید شیخ نے پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی، جن سے اُن کی ایک بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ ہے، اُن کی یہ شادی صرف تین سال تک رہ سکی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

پہلی شادی میں ناکامی کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جاوید شیخ کی ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، کچھ عرصہ بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بدقسمتی سے اداکار کی یہ شادی بھی صرف تین سال تک ہی چل سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں