کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی آج رہائی کا امکان ہے ، شاہ رخ جتوئی 10 سال کے بعد رہا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے معاملے پر آج کاغذی کارروائی پوری کرنے پر شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کو حکم بھیجا جاتاہے ، سندھ ہائی کورٹ جیل حکام کو ملزمان کی رہائی کا حکم دے گی۔
شاہ رخ جتوئی و دیگر کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے پر کل رہا ہو نہ سکے تھے اور شاہ رخ جتوئی ودیگرایک دن مزید جیل میں رہنا پڑا تھا۔
شاہ زیب قتل کیس کے 4ملزمان 10سال کے بعد رہا ہوں گے ، سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ نے 18اکتوبرکوملزمان کو رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ملزمان پر انسداد دہشتگری کے دفعات کالعدم قرار دی تھیں ، ملزمان پر سال 2012 میں شاہ زیب کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔