پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

عمران خان انتخابات اکثریت سے جیتیں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کے ضمنی الیکشن کے مکمل نتائج آنے کے بعد عمران خان اکثریت سے جیتیں گے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے مقابلے میں13جماعتیں ایک طرف ہیں اور وہ دوسری طرف تنہا کھڑا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج کی رات بڑی اہم ہے، عمران خان کو بھی لانگ مارچ کے اعلان کیلئے آج رات کے فیصلے کا انتظار ہوگا، ہر علاقے میں برادریاں ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے ہر چیز عمران خان کے حق میں جارہی ہے، کل جوبائیڈنگ نے جو بیان دیا اس پر عوامی ردعمل آرہا ہے، میرے خیال میں عمران خان کوکال دینی چاہیے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مخالف ضرور ہیں لیکن اس قوم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہم پر ڈرون ماریں گے؟ چور چور قومی اور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 13پارٹیوں کی اس وقت ایسی پوزیشن نہیں کہ وہ عوام میں جاسکیں، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں ان 13جماعتوں کو شکست فاش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں