پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گوادر پورٹ کو ریلوے ٹریک کے ذریعے دیگر شہروں سے ملایا جائے گا، شیخ رشید احمد

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے دیگر شہروں سے ملانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ریل انفرااسٹرکچر کی ترقی کیلئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوریا میں3روزہ گلوبل انفرا اسٹرکچر تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوریا کے شہر سیئول میں3روزہ گلوبل انفرا اسٹرکچرتعاون کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے انفرا اسٹرکچر کی ترقی خطے کی خوشحالی اور دنیا کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، ہم کراچی تا پشاور ٹریک کو سی پیک کے تحت ڈبل ہائی اسپیڈ ٹریک میں بدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ1872کلومیٹر لمبے ٹریک کو اگلے5سال میں تبدیل کیا جائے گا، ریلوے گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے دیگر شہروں سے ملانے کا کام کررہا ہے، گوادر پورٹ کو چین اور ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملایا جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ریل انفرا اسٹرکچر کی ترقی کیلئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان ریلوے سالانہ7کروڑ مسافروں کو138ٹرینوں سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے،820فریٹ کوچز اور230مسافر ویگنوں کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں