ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم کے دورہ چین میں چین میں معیشت، اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیربحث آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان3روزہ دورے پر چین جارہے ہیں.

پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، وہ ہمارا ہرسیزن کا دوست ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت، اقتصادیات اور مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ زیربحث آئیگا.

شیخ رشید نے مزید کہا کہ دورے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، ایم ایل ٹو کی بھی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کیلئے یہ وقت حساس ہے، اپنی ذات یا سیاست کیلئے ملک کو کسی بحران کی طرف نہیں دھکیلیں.

وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بھارت اور افغان سرحد سے چھیڑچھاڑ ہوسکتی ہے، قوم چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرے، انشااللہ عمران خان ملک کومعاشی بحران سےنکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہٹلر مودی کی تمام سازشوں کو تباہ وبرباد کردیں گے، وہ کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں