اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھائی سال ریلوے کی ترقی کیلئے کام کیا، وزارت داخلہ کے ساتھ مجھے کچھ اورذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو شیئر نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے میرے دل کے قریب رہی ہے، ڈھائی سال ریلوے کی ترقی کیلئے کام لیا، کچھ غلط کیا تو ذمہ داری لیتا ہوں، انشااللہ پاکستان ریلوے ترقی کرے گی۔
شیخ رشیداحمد نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ مجھے کچھ اورذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو شیئر نہیں کرسکتا، وزارت داخلہ کا چارج ابھی تک نہیں لیا،پیر کو لوں گا۔
وزیر داخلہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب سن کر دکھ ہوا، مولانا فضل الرحمان کی نظراسلام پر نہیں اسلام آباد پر ہے، عمران خان کبھی بھی اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے، ختم نبوت کا وفادار ہوں، مینار پاکستان پر عمران خان نے سیاست کی بلندیوں کو چھوا تھا۔
مینار پاکستان پرپی ڈی ایم مزید پستی کا شکار ہوجائے گی، انہوں نے اپنے بچوں کو لندن میں بم پروف گھروں میں رکھا ہے، یہ لوگ غریب کے بچے کو کہتے ہیں ہم پر قربان ہوجاؤ، یہ سوداگر ہیں ملکی سیاست میں اتوار بازار لگانے جارہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کو ہٹانے کیلئے یہ تمام متحد ہوچکے ہیں، اپوزیشن بتائے کس سے بات کرے گی کیوں شرمارہی ہے، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد نئی صورتحال سامنے آئے گی۔
سینیٹ الیکشن کے بعد سیاست نئی شکل اختیار کرے گی، جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کےخلاف قانون حرکت میں آئے گا،
تمام سیاستدانوں کی جانوں کوخطرہ ہے مجھ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
شاہدرہ میں کل بڑےدہشت پکڑے،نیکٹانےبھی خبردارکیاہے، تمام دینی قیادت کو دل سے لگاؤں گا،اپوزیشن بےشک باہر نکلے مگر ذہن میں رکھے کہ حکومت5سال پورے کرےگی۔