منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حیدرآباد ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کو کھول دیا گیا ہے، شیخ رشید احمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے کا ڈاؤن ٹریک کلیئر کرلیا گیا ہے، جناح ایکسپریس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اورتمام مسافر بھی محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹرینوں کے حادثے کے بعد لاہور سے کراچی جانے والاریلوے کا مین ٹریک کلیئر کردیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جناح ایکسپریس نے حیدرآباد کے قریب کھڑی مال گاڑی کو ٹکر ماری،24گھنٹے میں حادثےکی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے،22جون کو حادثے کےبارے میں فیصلہ دوں گا  پاکستان ریلوے عوام کو تکلیف پہنچنے پر معذرت خواہ ہے۔

مین ٹریک سے ٹریفک معمول کے مطابق گزاری جا رہی ہے، انہوں نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ڈرائیور اور دو اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہوئے، تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حادثے کی تفصیلات تحقیقات کے بعد24گھنٹے میں سامنے لاؤں گا۔

اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جناح ایکسپریس شام5بج کر10منٹ پر سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد وزیر ریلوے نے تحقیقات کا حکم دیا اور سی ای او ریلوے کو جلد کراچی پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔

ترجمان مکا مزید کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تھیں اور کوٹری سے ریلیف ٹرین بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹریک کو صاف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

واضح رہے کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہی ٹریک پر چلنے والی جناح ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں، ٹرینوں کو حادثہ حیدرآباد کے مکی شاہ تھانے کی حدود خاصخیلی گوٹھ میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں