تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سولہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: بیماری کے باعث لندن میں موجود سابق وزیراعظم کے لئے بری خبر ہے کہ وزیر داخلہ نے 16 فروری کو ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے جو کہتا تھا وہ بات پوری ہوئی ہے، پی پی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، اسکا مطلب ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سارے چور کیوں اکٹھے ہوتے ہیں، انکے بینک اکاؤنٹس سے پیسےنکلتے ہیں یہ برداشت نہیں کرتے، سارےپیسےجب ایکسپوزہوتےہیں توکہتےہیں انتقام لیاجارہاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے اعلان کیا کہ سولہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کےتھریٹ ہیں، اس کی روک تھام کے لئے اسلام آباد میں ایگل اسکواڈ چلانےجارہےہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جلد تین ناکےبھی ختم کردینگے۔

اپوزیشن سے مذاکرات کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے سب کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلےہیں، چوروں کےلئے بھی، شیخ رشید نے آئندہ جمعے کو اہم پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد ایف تھرٹین کی 30مارچ کواوپننگ ہوگی، یہ اسکیم کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ہوگی۔

سی ڈی اے ملازمین کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اےکےکنٹریکٹ ملازمین کوفوری مستقل کردیاگیاہے جبکہ تمام ملکوں کے ویزے یکم جنوری سے آن لائن ہونگے۔

Comments

- Advertisement -