منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شریف خاندان کی کوشش ہے حدیبیہ پیپر ملز کیس نہ کھلے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس نہ کھلے، سعد رفیق، عابد شیر علی،رانا ثنا اللہ سب صدقے کے بکرے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے استنبول روڈ لاہور پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟ آپ کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا، شریف خاندان کی کوشش ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کسی نہ کھلے لیکن یہ کیس کھل کر رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہتا تھا کہ تم اسمبلی میں نہیں ہوگی، لیکن وہ آج اسمبلی میں نہیں ہے اور میں اسمبلی میں ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم سی پیک کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ چور بازاری برداشت نہیں، ابھی صرف 18 ارب ڈالر آئے ہیں، جب سے کوئٹہ میں دو چینی قتل ہوئے ہیں گوادر میں پانی اور بجلی کے پلانٹس رک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کے سامنے کوئی آئے گا، عمران اور قادری دونوں ان کے سامنے آئے، شکر ہے آج آصف زرداری نے بھی کچھ بولا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سعد رفیق ،عابد شیر علی،رانا ثنا اللہ سب صدقے کے بکرے ہیں، نواز شریف ہمیشہ ایسے صدقے کے بکرے رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں