اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

’شیخ رشید نے وزیرداخلہ کیخلاف گالم گلوچ کی، ضمانت خارج کی جاتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاستدان شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے 7 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

شیخ رشید کی جانب سے الزام کو بار بار دہرانا ضمانت خارج ہونے کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق یہ ملزم کی طرف سے جرم کو بار بار دہرانے کا کیس ہے ملزم کو ضمانت دے دی جاتی تو جرم دہرانےکا خطرہ ہے عدالت کو بتایا گیا شیخ رشید نے پولی کلینک میں توہین آمیز زبان استعمال کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کیلئے توہین آمیز زبان استعمال کی شیخ رشید نے وزیر داخلہ کے خلاف گالم گلوچ پر مبنی زبان استعمال کی ان کا بیان سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا پر بہت دیکھا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق شیخ رشید کے ان بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلاول بھٹو اسی جماعت سے ہیں جس سے متعلق آصف زرداری پرالزام لگا، شیخ رشید دوران حراست ایسے بیانات دےسکتاہےتو ضمانت کے بعد بھی دے سکتا ہے طارق بشیرکیس کے تناظرمیں شیخ رشید کوضمانت کی رعایت نہیں دی جا سکتی لہذٰا شیخ رشید کی ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں