تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

گرفتاری کا خدشہ: شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو شیخ رشید کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، وکیل شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کے گھر پر بھی پولیس ہے ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو شیخ رشید کی گرفتاری سے روک دیا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، پولیس ہائیکورٹ میں پیش ہونے تک شیخ رشید کو گرفتار نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری، عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سے پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا تھا لیکن لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق موجود نہیں تھے۔

Comments