اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

رانا ثنا اللہ کا انجام سب کے سامنے ہوگا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راناثنا نے میری بہنوں کے گھر پر ریڈ کیا، کبھی معاف نہیں کرونگا، اس کا انجام سب کے سامنے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد  کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر سازش کے تحت مقدمہ بنایا گیا، موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی ہیں، جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ راناثنا نے میری بہنوں کے گھر پر ریڈ کیا، کبھی معاف نہیں کرونگا، اس پر فرد جرم ہے اور عدالت میں پیش نہیں ہوا، راناثنا اللہ کی شکل نہیں کہ اس کے خلاف بغاوت کی جائے، اس کا انجام سب کے سامنے ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے جو حالات ہیں ان میں سپریم کورٹ کے علاوہ ملک کو کوئی اور نہیں بچاسکتا۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو کچھ نہیں دے سکی بلکہ حکومت میں آکر گھی اور آٹے پر سبسڈی ختم کردی ہے، یہ ایف آئی اے اور نیب میں کیسز ختم کرانا چاہتی ہے، عمران خان اس حکومت کو نہیں مانتے، حکومت نئے انتخابات کی تاریخ دے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیشن عدالت میں آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر سماعت ہوئی جس میں 100 سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں