تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نواز شریف غیر ملکی خواہشوں کی تکمیل چاہتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتےتو بتائیں کس سےکرینگے؟۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کل اپنی سیاست کا لاہور میں جنازہ نکالا ہے، لاہوریوں نے گذشتہ روز ذمہ داری کا ثبوت دیا، مولانا فضل الرحمان کو لاہور میں سیاسی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے+++۔

اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم تو استعفوں پر پندرہ یا بیس فروری تک چلی گئی ہے، ان سے کہتا ہوں کہ آئیں استعفےدیں، اگر اسلام آباد آناچاہتےہیں تو آئیں، ان کے استعفوں پر ہم وہ کرینگےجو آئین اور قانون اجازت دیتاہے، ساتھ ہی انہوں نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وفاکروگےتو وفاکرینگے،جفا کرو گےتوجفا کرینگے، میں شارٹ سوئیٹ اور اسمارٹ آدمی ہوں، آپ آئیں بسم اللہ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عظیم افواج سے متعلق غیرذمہ دارانہ گفتگو ہوچکی ہے، نواز شریف صاحب انف از انف، ہمیں پاک افواج پر فخر ہے، نواز شریف غیر ملکی خواہشوں کی تکمیل چاہتے ہیں اس پر ناکامی ہوگی، نواز شریف سےگزارش ہے کہ یہ ملک ہےتو ہم ہیں، ملک ہےتو سیاست ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملاقات میں ہدایت دی تھی کہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہوں، عمران خان اپنی حکومت چھوڑدیگا، مگر این آر او نہیں دونگا، عمران خان نےکہا کہ سورج مشرق مغرب سےنکل سکتا ہےلیکن این آراو نہیں دونگا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ بطوروزیرداخلہ نوازشریف کو پیغام دیناچاہتا ہوں، ہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرناچاہتے، اگر عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو بتائیں کس سے کرنا چاہتے ہیں اس سے کروادیتے ہیں، میں پچ سےہٹ کرشارٹ نہیں کھیلتا،لائن میں رہ کرکھیلتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں: وزیراعظم

پی ڈی ایم کے گذشتہ روز ہونے والے جلسے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ گیارہ جماعتوں میں سوائے بلاول، اخترمینگل کے کوئی منتخب آدمی نہیں، محمود اچکزئی جہاں جاتےہیں گل کھلاتےہیں، کوئٹہ، کراچی اور لاہور میں بھی محموداچکزئی نے غیر ذمہ دارانہ بات کی، جو آدمی الیکشن ہار جاتا ہےتو نفسیاتی مسائل پیداہوجاتےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیب اور این آر او کے علاوہ ہر چیز پربات کرنے کیلئے تیار ہیں، منی لانڈرنگ اور ان کے مال بنانےکامعاملہ شہزاداکبردیکھ رہے ہیں ۔

Comments

- Advertisement -