ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

نوازشریف کی تباہی کے بعد مریم الیکشن کی تیاری کررہی ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی جگہ الیکشن لڑنےکی تیاری کررہی ہیں، مارچ سے پہلے چوروں کا کک مارچ ہوجائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کی تباہی کی مین پلیئرمریم نوازہیں، حدیبیہ پیپر کیس کا فیصلہ ہوگا تو ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، اس فیصلہ کے بعد شاہد خاقان پارٹی کی قیادت کررہے ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن2018میں ہوجائیں تو بڑی بات ہے، الیکشن اصلاحات کا مشورہ نااہل شخص نےدیا، نااہل شخص اگراس ملک کو چلائے گا تو یہ پانچ ججز کی توہین ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شروعات بہت اچھی کی ہے، نیب چیئرمین کوکام تیزکرناچاہیے،نیب ادارہ مزید عزت حاصل کرے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں، کپتان کے ساتھ الیکشن لڑینگے، الیکشن آئے گا تو پی ٹی آئی سے سیٹوں پربات کریں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کیس سے بری ہو جائیں گے، جمائما کا اس کیس میں تاریخی رول ہے، عمران خان کو کہا ہے کہ مختلف پارٹیوں کوساتھ ملائیں، ان کو بڑا اتحاد بنانا چاہیے، سندھ میں گریٹرالائنس بن گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ حلقہ بندی کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے، جنوبی پنجاب کےایم این ایز کے نام میری ڈائری میں لکھے ہیں، طاہر القادری سے ملنے ایک دن کیلئے کینیڈا جاسکتا ہوں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا جغرافیہ تین سپرپاورز کے ساتھ لگتا ہے، امریکا شام، شمالی کوریا اور ایران سے فارغ ہوجائے پھر دیکھیں گے، جمشید دستی غریب کی آوازہے حقیقی بہادر ہے، ملتان سےالیکشن نہیں لڑوں گا، مارچ سےپہلےچوروں کاکک مارچ ہوجائیگا، 20،25ایم این ایز کدھر جائینگے یہ حدیبیہ پیپر کیس فیصلہ کریگا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں