جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یہ 14 پارٹیاں گندے انڈے، الیکشن ہی واحد حل ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ 14 جماعتیں گندے انڈے ہیں، الیکشن ہی واحد حل ہے اگر الیکشن کی طرف نہیں گئے تو ملک میں فسادات شروع ہوجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کسی کے دباؤ ہے نہ ہی کسی کے کہنے میں، وہ اپنی جدوجہد سے اکتوبر یا نومبر میں جلد الیکشن کرانے میں کامیاب ہوگا، الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، یہ 14 جماعتیں گندے انڈے ہیں، الیکشن کی طرف نہیں گئے تو ملک میں فسادات شروع ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، پی ڈی ایم میں 28 جماعتیں بھی ہوجائیں تو عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 30 اگست آخری تاریخ ہے اس سے پہلے پہلے الیکشن کا اعلان ہونا چاہیے، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو کوئی بھی مرکز چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا، سپریم کورٹ مداخلت کرے اور جلد الیکشن کیلئے ازخود نوٹس لے انشااللہ امید ہے کہ سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی دے گی۔

- Advertisement -

معیشت قومی سلامتی کی شکل اختیار کر گئی ہے، یکم اگست تک آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیے تو ڈالر 245 تک چلا جائے گا، پھر کہاں سے گھی خریدیں گے، پٹرول کون لے گا، پھرحکومت کی چیخیں نکلیں گی۔ عوام کا ہاتھ اور انکا گریبان ہوگا، آنے والے دنوں میں پاکستان وہاں پہنچ سکتا ہے جسے کوئی چلانے کو تیار نہ ہوگا، لوگ تنگ ہیں کہ گھروں سے نکلیں گے اور بھول جائیں گے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔

بڑا فتنہ آصف زرداری ہے جس نے 2 بھائیوں میں لڑائی کرانے کی کوشش کی، اس نے لکشمی چوک میں ن لیگ کو دفن کردیا ہے آج نواز شریف ن لیگ کو گالیاں دے رہا ہے، لاہور نے عمران خان کے امیدوار کو 3 سیٹیں دیں، پرویز الہٰی کل پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہونگے، ایم پی ایز کی ذمے داری ہے کہ کل اپنی اپنی پارٹیوں کیساتھ کھڑے ہوں، اللہ کو منظور ہوا تو کل سے سیاست نیا رخ اختیار کرے گی، میں آج لاہور میں والیم 10 کھولنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پاس منی لانڈرنگ کا مال اور ساتھ انویسٹر ہیں، نیب قانون کے ڈر سے یہ خریداری کی کوشش کررہے ہیں، لوٹوں کو خریدنے کیلئے 40،40 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے، اب یہ ایم پی ایز کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ اسحاق ڈار آرہا ہے بتائیں کہاں آرہا ہے؟ غریب کا گلہ گھونٹ کر تمہارے چہرے پر ہنسی آتی ہے، عوام بیدار ہو چکے ہیں بچوں کی حالت خراب ہے، لوگ ذہنی بیماری کا شکار ہوگئے انکے چہرے نہیں دیکھنا چاہتے، جس ٹی وی چینل پر حکومت کا عہدیدار آتا ہے وہاں لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا دماغ کام نہیں کررہا ہے، اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل بھی رانا ثنا ہی ٹھونکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوعمران خان کہے گا اس پر سب عمل کرینگے، پرویز الہیٰ نے بھی کہا ہے اگرعمران خان کہے گا تو اسمبلی توڑ دوں گا، عمران خان کسی کے دباؤ ہے نہ ہی کسی کے کہنے میں، وہ اپنی جدوجہد سے اکتوبر، نومبر میں جلد الیکشن کرانے میں کامیاب ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے، صلح کی جانب سے گامزن ہیں مگر ابھی نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں