جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پوری قوم آج صرف اے آر وائی کو دیکھ رہی ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم آج صرف اے آر وائی کو دیکھ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم آج صرف اے آر وائی کو دیکھ رہی ہے، اس وقت اےآر وائی قوم کی آوازہے، سلمان اقبال کا کردار یاد رکھا جائیگا۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ لوگ ایسے ہی باتیں کرتے رہتے ہیں، اے آر وائی پر ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کوریج مل رہی ہے اور یہ ٹی وی چینل پوری دیانت داری سے اس ملک کی خدمت کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل میڈیا کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے جو کردار ادا کیا وہ پوری قوم میں ٹرینڈ سیٹر ہو گئے ہیں، اے آر وائی کی مقبولیت اور دیانتداری کا پورا سہرا سلمان اقبال کو جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں