تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کو آرٹیکل 6 پر گرفتار کیا تو قوم گھروں سے نکلے گی، شیخ‌ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 6 پر گرفتار کیا گیا تو قوم گھروں سے نکلے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے تو آپ کہاں بچ کر جائیں گے، اگر عمران خان کو آرٹیکل 6 پر گرفتار کیا گیا تو پھر قوم گھروں سے باہر نکلے گی۔

شیخ رشید نے کہا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ منشیات فروش اور اجرتی قاتل ہے یہ ملک میں تباہی پھیلائیں گے، ایسا وزیرداخلہ ہوگا تو ان کو کون پوچھے گا، اللہ سے امید ہے 17 جولائی کو شفاف الیکشن ہوں گے، عوام جو فیصلہ کرتی ہے انھیں کرنے دیں، اگر اس میں کسی نے دھاندلی کی تو پھر عمران خان ملک میں کال دے گا، انھوں نے دھاندلی کی تو ہم ملک کو بہتر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی سوچ الگ ہے، شہبازشریف نے اپنی پارٹی الگ کرلی ہے، نوازشریف کا مؤقف مختلف ہے اور اسحاق ڈار بھی پاکستان میں نہیں، یہ ایک معاہدے کے تحت حکومت میں لائے گئے ہیں، ملک میں خانہ جنگی کی ابتدا شروع ہوچکی ہے، جولائی کے آخر میں خانہ جنگی انتہا پر ہوگی، ان کا پاکستان میں تو کچھ نہیں ہے ایسا نہ ہو یہ سارے چور بھاگ جائیں، یہ تو پہلے ہی مودی کے یار اور فنکار ہیں ان کو قوم معاف نہیں کریگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری موجودگی میں اے این ایف کا کیس کبھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا، عمران خان کو کیا ضرورت ہے کہ اےاین ایف کو کیس بنانے کا کہیں؟

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے، رانا ثنا

سابق وزیر داخلہ نے رانا ثنا اللہ کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کے حوالے سے کہا کہ مجھےگرفتار کرنا ہے تو اعتراض نہیں، جیل میرا سسرال ہے، اس وقت بھی میرے گھر کے اطراف پولیس کی گاڑیاں کھڑی ہیں۔

Comments

- Advertisement -