تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ سب بند گلی میں داخل ہو رہے ہیں، جلد اہم فیصلے ہوں گے ‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب بند گلی میں داخل ہورہے ہیں جلد اہم سیاسی فیصلے ہوں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بچاؤ لوگوں نے ووٹ قربان کیا ہے، بڑے سے بڑا سیاسی پنڈت کوئی پیشگوئی نہیں کر پا رہا، سب بند گلی میں داخل ہورہے ہیں جلد اہم سیاسی فیصلے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ ووٹوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں، حکومت نے 11 افراد کو نااہل کیا ہے۔ ان کے اپنے لوگ اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی ہے۔ معاملات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں۔45 دن کے اندر اہم سیاسی فیصلے ہونے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں باشعور ہو گئے ہیں انہیں سب سمجھ آرہا ہے۔ موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا آسان نہیں رہا۔ یہ کمبل کو چھوڑنا چاہتے ہیں مگر کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، شیخ رشید
شیخ رشید الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر میں عمران خان انتخابی مہم پر ہیں۔ ہمارے دور میں مہنگائی کم تھی اب تو آسمان پر جا رہی ہے۔ حل سڑکوں پر ہے یا آپس میں بیٹھ کر الیکشن کی تاریخ دینے پر ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اے آر وائی نیوز کو نشانے پررکھ لیا ہے کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف اٹھنے والی ہر سچی آواز کو دبا دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -