ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہباز شریف کے خلاف پی اے سی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے: شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پوری کوشش ہے کہ میں پی اے سی میں نہ آؤں لیکن عمران خان نے میرا ممبر پی اے سی نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، اب میں قانونی ممبر ہوں۔

[bs-quote quote=”لوٹ مار کرنے والے 40 افراد 2 سے 3 ماہ میں بے نقاب ہو جائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”شیخ رشید”][/bs-quote]

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب شہباز شریف جس کو چاہے ممبر پی اے سی بنا سکتے ہیں، عمران خان نے کہا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا غلط فیصلہ تھا، وہ تحقیقات کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف پروڈکشن آرڈر کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتا، پروڈکشن آرڈر کی وجہ سے لوگوں کو شک ہوا کہ ڈھیل دی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا ’سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ پی اے سی میں آ جائیں مجھے فرق نہیں پڑتا، لوٹ مار کرنے والے 40 افراد 2 سے 3 ماہ میں بے نقاب ہو جائیں گے، عمران خان مجھے آج کہے پیچھے ہو جاؤ تو میں ہو جاؤں گا۔‘

شیخ رشید کہا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی ایک وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے، شہباز شریف تو چیئرمین بن کرمزے کر رہے ہیں، وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو استعمال کرنے میں کام یاب ہو گئے۔

[bs-quote quote=”نواز شریف کو 4 ملکوں چین، سعودی عرب، ترکی اور یو اے ای نے جھنڈی دکھائی ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_job=”وزیر ریلوے”][/bs-quote]

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ’شریف برادران کو سعودی عرب اور یو اے ای کا کوئی سپورٹ نہیں ہے، نواز شریف کو 4 ملکوں چین، سعودی عرب، ترکی اور یو اے ای نے جھنڈی دکھائی ہے، عمران خان نے مجھے خود کہا اردگان نے کہا نواز شریف کو سپورٹ نہیں کر رہے۔‘

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران سے تو زرداری بہتر ہے جو بیماری کا بہانہ نہیں کر رہے، آصف زرداری جیل کاٹ سکتا ہے نواز شریف نہیں، شریف برادران جیل نہیں کاٹ سکتے، اب لوگ نہیں چاہتے کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے۔

ریلوے وزیر کا کہنا تھا ’ بلاول بھٹو سے میری صلح ہوگئی ہے، انھوں نے معذرت کر لی ہے، بلاول بھٹو نے میرے متعلق غلط الفاظ استعمال کیے لیکن بلاول نے جو کہا اس کو معنی بھی نہیں معلوم ہوں گے، میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نہیں الجھنا چاہتا، آصف زرداری سے سیاسی لڑائی لڑتے ہوئے مزا آتا ہے۔‘

[bs-quote quote=”آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نہیں الجھنا چاہتا، آصف زرداری سے سیاسی لڑائی لڑتے ہوئے مزا آتا ہے۔” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

شیخ رشید نے کہا ’مجھے عمران خان کی دوستی پر فخر ہے، میری خواہش کے بر عکس مجھے ریلوے کی وزارت دی گئی، لیکن میں نے ہنسی خوشی قبول کی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں کام یاب ہو جائیں گے، صرف عمران خان آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کر سکتے ہیں، وہ حالات سے مکمل با خبر ہیں۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ علیم خان کا کیس پرانا ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ اس کی ضمانت ہو جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں