ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکسلا : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہے ہیں، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹیکسلاجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر ہو، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑرہے ہیں، پہلے کبھی بھی اتنی عوام کو نہیں دیکھا، فتح اللہ کے پاس ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ طاقت اور مقبولیت سب اللہ نے عمران خان کو دی ہے، بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کو چھوڑ کربیرونی دورے کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں