ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

کیا شکیب الحسن پاکستان آئیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن نے ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم 2 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی۔

شکیب الحسن نے میجر کرکٹ لیگ اور کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 سے بھی معاہدہ کررکھا ہے۔

- Advertisement -

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ صرف پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر ہے اس کے بعد وہ مزید فیصلے کریں گے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میرے سامنے دو ٹی 20 ٹورنامنٹ ایک ایم ایل سی اور دوسرا کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ ہے اور مجھے یہ دیکھنا ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹس کے بعد میں کہاں کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں لیگز کھیلنے کے بعد میں دیکھوں گا کہ کیسا محسوس کررہا ہوں۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت میری نظریں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں ابھی اس سے آگے کی منصوبہ بندی نہیں کررہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں