منگل, جون 17, 2025
اشتہار

شکیب الحسن کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کو کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے درمیان ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کی عدالت نے سابق قانون ساز اور کرکٹر شکیب الحسن سمیت 14 افراد پر سفری پابندی عائد کردی۔

عدالت نے یہ حکم اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) کی درخواست پر جاری کیا۔

درخواست میں اے سی سی نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر ان افراد سے تفتیش کررہا ہے۔

اے سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ درخواست ڈھاکا کی عدالت میں اس وقت دائر کی گئی جب انہیں قابل اعتماد انٹیلی جنس موصول ہوئی کہ ملزم تفتیش سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر پر گزشتہ سال بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت گرائے جانے کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

شکیب الحسن کا شمار بنگلہ دیش کے کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے۔

کیریئر میں انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 700 وکٹوں کے ساتھ 14,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں