پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شکیب الحسن ہیرا پھیری میں ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

شکیب الحسن پر حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری پر 50 لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (بی ایس ای سی) نے شکیب الحسن اور چھ دیگر افراد اور کمپنیوں پر پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ہندوستان میں بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شکیب کو منگل کو ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران الزامات کا قصوروار پایا گیا جس کی صدارت بی ایس ای سی کے صدر خندوکر رشید مقصود نے کی۔

بی ایس ای سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، یہ جرمانہ پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا تھا۔ اس معاملے کے سلسلے میں دیگر افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ شکیب کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جو اس سے قبل شیخ حسینہ کی زیر قیادت حکومت کے تحت پارلیمنٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں جسے اس سال جولائی-اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت نے معزول کر دیا تھا۔

مزید برآں، شکیب کو حال ہی میں قتل کے ایک مقدمے کا سامنا ہے۔ کیس کی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی زیرقیادت تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کا حکم دینے میں ملوث تھے تاہم اسے عدالت میں سزا نہیں سنائی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں