تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شکیب الحسن کو وکٹیں اٹھا کر پھینکنے پر سزا مل گئی

ڈھاکا: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ڈھاکا پریمیئر لیگ میں امپائر سے الجھنے اور وکٹیں اٹھا کر پھینکنے پر سزا مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ڈھاکا پریمیئر لیگ سے تین میچز کے لیے معطل کردیا گیا اور پانچ لاکھ ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے اپیل رد کی تھی تو انہوں نے وکٹوں پر کک ماری تھی اور امپائر سے بحث کی تھی۔

ایک اور ویڈیو میں جب امپائر نے بولر کی گیند پر بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو اس وقت بھی شکیب الحسن آپے سے باہر ہوگئے تھے اور غصے میں پچ پر پہنچ کر ہاتھوں سے تینوں وکٹیں اکھاڑ کر پھینک دی تھیں۔

مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد شکیب الحسن نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان سے ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔

شکیب الحسن کو لیول تھری کی خلاف ورزی کرنے پر تین میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور پانچ لاکھ ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے شکیب کو پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز میں حصہ لینا تھا لیکن انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -