منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ، پابندی کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا جس کے بعد ان پر پابندی لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

انگلش بورڈ نے آل راؤنڈر کو ایکشن کےجائزے کی ہدایت کر دی۔ شکیب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور وہ اس وقت انگلش کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔

شکیب الحسن آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیل کر ون ڈے کو بھی خیرباد کہنے کے خواہاں ہیں۔

- Advertisement -

بنگلادیشی آل راؤنڈر نے سمتبر کے آخر میں سرے کاؤنٹی کو جوائن کیا تھا۔

کاؤنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن I کے اس میچ میں، شکیب الحسن نے دو اننگز میں 63.2 اوورز کرائے اور 193 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کیں۔

لیکن گیند کے ساتھ اپنی بہترین کوششوں کے باوجود، سرے سمرسیٹ کے خلاف آخری دن 221 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا اور مقابلہ ڈرا کرنے کے لیے 78 اوورز تک دفاعی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں